۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ جاری ہے اور اس سلسلے میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ ڈتل جلبانی گوٹھ محمد ملوک بھٹی اور گوٹھ راجہ خان لہر کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین میں راشن اور دیگر سامان تقسیم کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ جاری ہے اور اس سلسلے میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ ڈتل جلبانی گوٹھ محمد ملوک بھٹی اور گوٹھ راجہ خان لہر کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین میں راشن اور دیگر سامان تقسیم کئے۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے صدر برادر سائتھ علی خاصخیلی سابقہ ضلع صدر برادر عبدالرزاق جلبانی نے بھی مومنین سے خطاب کیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عظیم عبادت ہے انبیاء کرام اور آئمہ اہل بیت علیہم السلام راتوں کو روٹی کی بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں تک پہنچاتے تھے، لہٰذا معاشرے کے مظلوم محروم اور مستضعف لوگوں کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ مجلس وحدت مسلمین قوم کے خادمین کی جماعت ہے جو عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے آج تک متاثرین سیلاب کے ساتھ ہیں۔ متاثرین کی مکمل بحالی تک خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

برادر سائتھ علی خاصخیلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کے حقوق کی محافظ جماعت ہے جو آج بھی ہر محاذ قوم کی نمائندگی کر رہی ہے۔

برادر عبدالرزاق جلبانی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے متاثرین کی مدد کرنے پر شکر گذار ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر ایک سو متاثرین سیلاب میں راشن تقسیم کیا گیا۔

علامہ مقصود ڈومکی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین میں راشن اور ضروری سامان تقسیم

علامہ مقصود ڈومکی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین میں راشن اور ضروری سامان تقسیم

علامہ مقصود ڈومکی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین میں راشن اور ضروری سامان تقسیم

علامہ مقصود ڈومکی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین میں راشن اور ضروری سامان تقسیم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .